ہاشم آملہ تیزترین 25 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے

بلے باز نے سر ویون رچرڈز ، محمد یوسف اور گریگ چیپل کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑا اور انضمام الحق کے ہم پلہ ہو ئے

اتوار 24 جنوری 2016 15:22

ہاشم آملہ تیزترین 25 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقی کرکٹر ہاشم آملہ نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنائی۔ انہوں نے تیزترین 25 سنچریاں بنانے کا رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑ ڈالا اور یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ بلے باز نے سر ویون رچرڈز ، محمد یوسف اور گریگ چیپل کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑا اور انضمام الحق کے ہم پلہ ہو ئے۔

(جاری ہے)

باریش پروٹیز بلے باز نے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانیوالوں کی فہرست میں سٹیفن فلیمنگ ، سارو گنگولی ،کرس گیل اور ہیمونڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز ڈان بریڈمین کے پاس ہے جنہوں نے 68 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ ٹنڈولکر 130 اننگز کے ساتھ دوسرے، گواسکر 138 اننگز کے ساتھ تیسرے، میتھیو ہیڈن 139 اننگز کے ساتھ چوتھے جبکہ سر گیری سوبرز 147 اننگز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔یہ آملہ کی سنچورین سٹیڈیم میں دس ٹیسٹ میچز میں پانچویں سنچری ہے جس کے ساتھ ہی وہ زیادہ سنچریاں بنانیوالے جنوبی افریقہ کے تیسرے اور دنیا کے مشترکہ طور پر 19 ویں بلے باز بن گئے۔