آسٹریلین اوپن ٹینس:تیسرے راؤنڈ میں اینڈی مرے نے پرتگالی حریف کو شکست دے دی

و ویمنز سنگلز میں اینا ایوانو وچ نے امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز کو ہرا دیا

اتوار 24 جنوری 2016 15:49

آسٹریلین اوپن ٹینس:تیسرے راؤنڈ میں اینڈی مرے نے پرتگالی حریف کو شکست ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں اینڈی مرے نے پرتگالی حریف کو شکست دے دی۔برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راونڈ میں پرتگالی حریف کو چار سیٹس میں شکست دی۔مرے کی جیت کا اسکور چھ دو ،تین چھ ،چھ دو اور چھ دو رہالیکن مرے کی جیت اس وقت پھیکی پڑ گئی۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ میچ کے دوران ان کے سسر بے حوش ہوگئے۔

(جاری ہے)

معاملہ کچھ یوں تھا کہ برابر میں کھیلے جانے والے و ویمنز سنگلز میں اینا ایوانو وچ اور امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز کے درمیان میچ جاری تھا کہ اینڈی مرے کے سسر نائجل سیرز گر پڑے جس جگہ وہ بے حوش ہوئے وہاں خون بھی دیکھا گیا۔انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔میچ کے بعد اینڈی مرے بھی سسر کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئے۔نائجل سیرز اینا ایوانوچ کے کوچ بھی ہی ان کے زخمی ہوتے ہی میچ ایک گھنٹے کے لئے روک دیا گیا۔۔ایوانو وچ یہ میچ چار چھ ،چھ چار اور چھ چار سے ہار گئیں۔