شاہد آفرید ی نے بطور کھلاڑی زیاد ہ ٹی ٹونٹی میچز ہارنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 24 جنوری 2016 15:50

شاہد آفرید ی نے بطور کھلاڑی زیاد ہ ٹی ٹونٹی میچز ہارنے کا ریکارڈ اپنے ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی نے اس فارمیٹ میں بطور کھلاڑی زیاد ہ میچز ہارنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی شکست 35سالہ آل راؤنڈر کی ٹی ٹونٹی کیریئر کی 35ویں شکست تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں بطور کھلاڑی زیادہ میچز ہارنے کا زمبابوے کے ہیملٹن مساکاڈزا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

مساکاڈزا اب34شکستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اس فہرست میں زمبابوے ہی کے ایلٹن چگمبھرا 33شکستوں کے ساتھ دوسرے ، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم اور پاکستان کے عمر اکمل 32،32میچز ہار کر تیسرے ،اور پاکستان ہی کے محمد حفیظ 31بار ہارنے والی ٹیم کا حصہ رہ کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔