میں نے اپنی زندگی میں کترینہ جیسی باہمت عورت نہیں دیکھی،سلمان خان

بھری محفل میں خوبصورتی کی تعریف کر نے پر کترینہ شرم سے لال ہی ہوگئیں

اتوار 24 جنوری 2016 16:12

میں نے اپنی زندگی میں کترینہ جیسی باہمت عورت نہیں دیکھی،سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) حسن کی تعریف کسے اچھی نہیں لگتی اور اگر کوئی ایسا شخص تعریف کرے جو خاصا قریب بھی ہو تو کیا ہی بات ہے اور ایسا ہوا کترینہ کیف کے ساتھ جب سلمان خان نے بھری محفل میں ان کی خوبصورتی کی تعریف کی کہ وہ شرم سے لال ہی ہوگئیں۔ بالی ووڈ کے دبنگ خان اورکترینہ کیف کے درمیان دھواں دھار محبت اور پھر علیحدگی سے کون واقف نہیں لیکن دونوں نے کبھی براہ راست اس کی تصدیق نہیں کی۔

گہری قربت کے خاتمے کے بعد کترینہ اپنے اس دیرینہ دوست سے کتراتی رہی ہیں لیکن سلو میاں نے کبھی ان کی کوئی برائی نہیں کی بلکہ ہر فورم پر ان کی تعریفوں کے پل ہی باندھے۔ گزشتہ دنوں کترینہ کو ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی نئی فلم ”فتور“ کی پرموشن کے لئے سلو میاں کے مقبول ترین رئیلٹی ٹی وی شو” بگ باس 9“ میں شریک ہوئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے کترینہ کیف کو کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کترینہ جیسی باہمت عورت نہیں دیکھی ، بھارت میں میرے سمیت سب ہی کترینہ کیف کے دیوانے ہیں۔ ایسی تعریف سن کر کترینہ کا چہرہ شرم سے گلابی ہوگیا اور وہ کافی دیر تک کچھ بھی نہ کہہ پائیں، بھلا جب دبنگ خان کسی کی تعریف کرے تو پھرغرورکا حق کو بنتا ہی ہے اور اس وقت تو انہیں اس کی زیادہ ضرورت ہے آخر ان کی رنبیر سے دوستی جو ٹوٹ گئی ہے۔