کم عمر شادیوں میں مسلمانوں کی نسبت ہندو ، افریقی اور عیسائی لوگ سر فہر ست

پاکستان 200 ممالک کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر

اتوار 24 جنوری 2016 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) کم عمری یا نابالغ بچیوں اور بچوں کی شادیوں میں مسلمانوں کی نسبت ہندو ، افریقی اور عیسائی لوگ زیادہ آگے ہیں پاکستان 200 ممالک کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے سندھ ، کے پی کے نے قانون سازی کر لی ، پنجاب اور گلگت بلتستان اسمبلی نے اس بل کی مخالفت کی ہے ایک رپورٹ کے مطابق خواتین میں معاشرتی تحفظ کی عدم موجودگی کا احساس ، ناخواندگی اور مذہبی روایات دراصل کم سنی یا بچپن ہی میں لڑکیوں کو بیاہ دینے کی فرسودہ روایت کا سبب ہیں کم عمری میں شادی کے نتیجے میں لڑکیوں کو صحت کے مسائل کا سامنا رہتا ہے اور بچوں کی پرورش بھی نہیں کر پاتی ہیں انٹار کیٹکا کے برف زاروں میں جو عیسائی اور لادینی قبائل رہتے ہیں ان میں بھی بچپن کی شادیاں عام ہیں

متعلقہ عنوان :