پرویز خٹک کا افغان مہاجرین کی جلد واپسی بارے ٹائم فریم طے کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو رواں ہفتے خط ارسال کئے جانے کا امکان

اتوار 24 جنوری 2016 16:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی جانب سے افغان مہاجرین کی جلد واپسی بارے ٹائم فریم طے کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو رواں ہفتے خط ارسال کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ کے پی کے حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت کو ایک خط بھی ارسال کیا جارہا ہے تاکہ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے ٹائم فریم طے کیا جاسکے

متعلقہ عنوان :