ٹنڈو الہ یار، غباروں میں گیس بھرنے والے سلنڈر میں دھماکے سے 2 بچے جاں بحق ‘ 9 زخمی

اتوار 24 جنوری 2016 16:40

ٹنڈو الہ یار، غباروں میں گیس بھرنے والے سلنڈر میں دھماکے سے 2 بچے جاں ..

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) ٹنڈوالہ یار میں غباروں میں گیس بھرنے والے سلنڈر میں دھماکے سے 2 بچے جاں بحق ‘ 9 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ٹنڈو الہ یار میں بچے غبارے خریدنے کیلئے جمع تھے کہ گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے سلنڈر کے ٹکڑے لگنے سے 9 بچوں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر تمام افراد کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ثنا شاہد اور کرن جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر بچوں کی حالت بھی سخت تشویشناک ہے۔ سلنڈر پھتنے سے قریب کھڑے موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :