ملک میں تیل و گیس کی ذخائر کی تلاش میں سست روی کا رحجان دیکھا گیا

2013 سے اب تک نیلام کیے گئے 50 کے قریب بلاکس میں سے کسی ایک پر بھی ڈرلنگ شروع نہ ہو سکی

اتوار 24 جنوری 2016 16:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) ملک میں تیل و گیس کی ذخائر کی تلاش میں سست روی کا رحجان دیکھا گیا، 2013 سے اب تک نیلام کیے گئے 50 کے قریب بلاکس میں سے کسی ایک پر بھی ڈرلنگ شروع نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق 2013 سے اب تک تقریبا 50 تیل و گیس کے بلاکس نیلام ہو چکے ہیں تاہم کسی ایک میں بھی کھدائی شروع نہ ہو نے کی اطلاع ہے۔ذرائع کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کے علاوہ اب تک کسی ایک بلاک میں سائسمک سروے بھی مکمل نہیں ہو سکا ہے، ماہرین نے خبردار کیا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں مزید سست روی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :