Live Updates

سخت انتباہ کے باوجود انٹر ا پارٹی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی میں گروپ بندی اور پراپیگنڈامہم زورو شور سے جاری

اتوار 24 جنوری 2016 16:48

سخت انتباہ کے باوجود انٹر ا پارٹی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی میں گروپ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور الیکشن کمیشن کے سخت انتباہ کے باوجود انٹر ا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے والے رہنماؤں کی طرف سے گروپ بندی اور ایک دوسرے کیخلاف پراپیگنڈامہم زورو شور سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار وں نے باضابطہ اعلانات شروع کر دئیے ہیں جس کیلئے بھرپور مہم بھی جاری ہے۔

اس سلسلہ میں رہنما خفیہ اجلاس بلا کر اپنی حکمت عملی طے کر رہے ہیں اور کارکنوں کو بھی اپنی طرف راغب کیا جارہا ہے ۔ دوسری طرف عمران خان اور پارٹی کے الیکشن کمیشن کے سخت انتباہ کے باوجود رہنما نہ صرف اپنے مد مقابل کے خلاف منفی پراپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں بلکہ الزامات بھی عائد کئے جارہے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :