Live Updates

پاکستانی باؤلر محمد عامر سے کسی کو کوئی رنجش نہیں رکھنی چاہئے، جیفری بائیکاٹ

اتوار 24 جنوری 2016 17:16

پاکستانی باؤلر محمد عامر سے کسی کو کوئی رنجش نہیں رکھنی چاہئے، جیفری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24جنوری۔2016ء) سابق انگلش کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی باؤلر محمد عامر سے کسی کو کوئی رنجش نہیں رکھنی چاہئے پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں بطور بہترین کپتان عمران خان ہمیشہ میرے فیورٹ رہے ہیں ایک انٹرویو میں جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں مصباح الحق کی مستقل مزاجی اور کارکردگی کی کھلے دل سے تعریف کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کی بقا مشکل ہے اور مجھے اسے بچانے کے لئے آئی سی سی کی کوششوں پر بھی اعتماد نہیں ہے ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا میچ اور سپاٹ فکسنگ نے کرکٹ کو داغدار کیا ہے اس وجہ سے ہمیشہ قوانین کے اطلاق کا حامی رہا ہوں بعض لوگوں کو سزا کے بعد دوسرا موقع دینے کے حق میں ہوں جن میں محمد عامر بھی شامل ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :