بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر پہلا بلائنڈ ٹی ٹونٹی ایشیاکپ اپنے نام کر لیا

اتوار 24 جنوری 2016 17:40

بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر پہلا بلائنڈ ٹی ٹونٹی ایشیاکپ اپنے نام ..

کوچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) بھارت نے پہلے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔فائنل میں بھارت نے پاکستان بلائنڈ ٹیم کو 45رنز سے شکست دی۔پاکستان بلائنڈ کر کٹ ٹیم 209رنز ہدف کے تعاقب میں 18.2اوورز میں 163رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے کپتان انیس جاوید 43،عامر اسحاق 38اور اسرار حسن 28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوچی کے جواہرلال اسٹیڈیم میں منعقد پہلے بلائنڈ ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے دیپک ملک نے 40،وینکٹیش نے 36 اورکیتن پٹیل نے 34رنزبنائے، جبکہ اجے ریڈی 34 رنزبناکرناٹ آوٹ رہے۔پاکستان کی بلائنڈ ٹیم ہدف کا عاقب کرتے ہوئے 18.2 اوورز میں163 رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان انیس جاوید 43 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ عامر اسحاق نے38 اور اسرارحسن نے 28رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :