بگ بیش ، سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارزکو3وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اتوار 24 جنوری 2016 17:55

بگ بیش ، سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارزکو3وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے ..

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) آسٹریلوی کر کٹ لیگ بگ بیش کے فائنل میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارزکو3وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سڈنی تھنڈر نے 177رنز کا ہدف 19.3اوورز میں7و کٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔سڈنی تھنڈرکی جانب سے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ 70،جیک کیلس 28،مائیک ہسی 18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

میلبورن سٹارز کی جانب سے مارکوس سٹونزنے 3اور ایڈم زمپا نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کو مین آف دی میچ اور کرس لی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کومیلبورن کر کٹ گراؤنڈ پر کھلے گے بگ بیش کے 5ویں ایڈیشن کے فائنل میں سڈنی تھنڈر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

میلبورن سٹار ز نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنا ئے ۔

میلبورن سٹار زکی جانب سے کیون پیٹرسن 74،لوک رائٹ 23،ڈیوڈ ہسی 21،گلبز 16اور زمپا15رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ سڈنی تھنڈر کی جانب سے شین واٹسن اور کرس گرین نے 2،2،ایندرے رسل ،جیک کیلس اور مکی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سڈنی تھنڈرنے 177رنزکا ہدف19.3اوورز میں7و کٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔سڈنی تھنڈرکی جانب سے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ 70،جیک کیلس 28،مائیک ہسی 18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔میلبورن سٹارز کی جانب سے مارکوس سٹونزنے 3اور ایڈم زمپا نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :