آل راونڈر شعیب ملک انجری کا شکار، پہلے ون ڈے سے باہر

اتوار 24 جنوری 2016 23:10

آل راونڈر شعیب ملک انجری کا شکار، پہلے ون ڈے سے باہر

ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے خلاف انہی کے دیس میں پہلے ہی ون ڈے معرکے سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، آل راؤنڈر شعیب ملک انجری کا شکار ہو کر نمائندگی سے محروم ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کیویز کے خلاف ون ڈے میں زور آزما ہونے والی قومی ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک ہیں جو انجری کا شکار ہو کر پلیئنگ الیون سے باہر ہو گئے ہیں ۔ سیریز کے پہلے ہی میچ سے پہلے شعیب ملک کا زخمی ہونا گرین شرٹس کیلئے کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں ۔ رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر کے پاؤں میں دو روز قبل چوٹ آئی تھی، جس میں ابھی بھی سوجن موجود ہے ۔ شعیب ملک کی جگہ اسد شفیق یا محمد رضونن کو حتمی الیون میں نمائندگی مل سکتی ہے ۔