دی آرکیڈ ہوٹل۔ ویڈیو گیمز کے شائقین کے لیے دنیا کا پہلا ہوٹل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جنوری 2016 23:43

دی آرکیڈ ہوٹل۔ ویڈیو گیمز کے شائقین کے لیے دنیا کا پہلا ہوٹل

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2016ء)ویڈیو گیمز کے شائقین کے لیے ایک مخصوص ہوٹل نے اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایمسٹرڈم میں قائم دی آرکیڈ ہوٹل اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ہوٹل ہے۔یہ ہوٹل شہر کے De Pijp علاقے میں واقع ہے۔اس کے تمام 36 کمروں میں کنسولز اور گیمز موجود ہیں۔ مہمان ہوٹل کے بار میں ملٹی پلیئر ایڈونچر گیمز بھی کھیل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہوٹل میں ایک کامک بکس لائبریری بھی ہے۔ہوٹل سے باہر جانے والوں کو ہوٹل موٹربائیک بھی کرائے پر دیتا ہے۔ ہوٹل کے مالک ڈینئل سلمانوچ نے بتایا کہ میں اس ہوٹل کو گیمز کھیلنے والوں کے لیے خصوصی جگہ بنانا چاہتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں چاہتا ہوں کہ مسافر اور گیم کھیلنے والے خود کو اپنے دوست کے گھر یا اپنے والدین کے بیسمنٹ میں محسوس کریں۔