پہلا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنز سے شکست دیدی
پیر 25 جنوری 2016 10:53
ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25جنوری- 2016ء) تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنز شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ ویلنگٹن کے بیسن ریزرو گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 281 رنزکے ہدف کے تعاقب پاکستان کی پوری ٹیم 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان اظہر علی اور احمد شہزاد نے کیا لیکن اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے ، گرین شرٹس کو پہلا نقصان اظہر علی کی صورت میں ہوا جب وہ گرانٹ ایلیٹ کی گینڈ پر چھکا لگانے کی کوشش میں 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، 37 کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد بھی 13 رنز بنا کر ایلیٹ ہی کا شکار بنے۔
محمد حفیظ نے 56 گیندوں پر 42 رنز سکور کئے اور کین ولیمسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔(جاری ہے)
صہیب مقصود 10 رنز بنا کر ایلیٹ ہی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ بابر اعظم بھی 62 رنز بنا کر پویلین لوٹے ، عماد وسیم 1 رن بنا کر سینٹنر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو ئے ۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ انور علی بھی 16 رنز بنا سکے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4 ، گرانٹ ایلیٹ نے 3 جب کہ سینٹنر ، کورے اینڈرسن اور کین ولیمسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
قبل ازیں پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نکولس نے 82 ، مچل سینٹنر اور میٹ ہنری نے 48، 48 جب کہ میکلینگھن نے 31 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور انور علی نے 3، 3 اور محمد عرفان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.