ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی ، عمر اکمل کی وطن واپسی ،شائقین کی نعرے بازی

پیر 25 جنوری 2016 11:13

ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی ، عمر اکمل کی وطن واپسی ،شائقین کی نعرے ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25جنوری- 2016ء)قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور بلے باز عمر اکمل نیوزی لینڈ سے لاہور پہنچ گئے ہیں ، ان کی آمد پر نیوزی لینڈ سے شکست پر دلبرداشتہ شائقین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی اور عمر اکمل نجی ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچے ، ٹی 20 سیریز 2-1 سے ہارنے پر شائقین دل برادشتہ تھے اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کپتان شاہد آفریدی اور عمر اکمل کو دیکھتے ہی لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور نعرے بازی کی تاہم دونوں کھلاڑی لوگوں کے نعروں کی پروا کیے بغیر گاڑیوں میں بیٹھ کر میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہو گئے ۔