اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ، سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 11:32

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ، سپریم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدتٍ ملازمت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کو کئی خطرات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی آپریشن کیا جارہا ہے، درخواست میں کہا گیا کہ جب سے آرمی چیف اقتدار میں آئے ہیں ملک میں جاری دہشت گردی میں کمی اور ملکی امن وامان میں نمایاں بہتری آئی ہے،جس کے پیشٍ نظر پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف کے مدتٍ ملازمت میں توسیع کی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتٍ عظمیٰ سے درخواست ہے کہ ان کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے ۔واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف رواں برس ریٹائر ہورہے ہیں تاہم آئین کے تحت صدرٍ مملکت وزیر اعظم کی سفارش پر ان کی مدت ملازمت میں توسیع ممکن ہے۔