چین پر نظر رکھنے کے لیے بھارت ویتنام میں سیٹلائٹ ٹریکنگ سسٹم بنائے گا۔ خبر ایجنسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 11:39

چین پر نظر رکھنے کے لیے بھارت ویتنام میں سیٹلائٹ ٹریکنگ سسٹم بنائے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء) : اپنی انتہا پسندی پر قابو نہ پانے والا بھارت اب پھر چین کے ساتھ سرد مُہری کا اظہار کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خبر ایجنسی نے بتایا کہ بھارت ویتنام میں ایک سیٹلائٹ ٹریکنگ سسٹم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارت اس ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے چین پر بھی نظر رکھے گا۔ اس خبر کے بعد دفاعی ماہرین نے بھی تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی یہ حرکت بھارت کو مہنگی بھی پڑ سکتی ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے اس اقدام پر چین سخت ناراضگی کا اظہار بھی کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :