سعودی عرب نے سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی پر پاکستان کی ثالثی کی خبروں کو مسترد کر دیا

ایران کی جانب سے رضا مندی کے اظہار تک کوئی ثالثی ممکن نہیں ۔ سعودی وزیر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 11:50

سعودی عرب نے سعودی عرب اور ایران  کے مابین کشیدگی پر پاکستان کی ثالثی ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء) : سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی خبروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحرین نیوز ایجنسی نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی عرب اور ایران کےمابین پاکستان کی ثالثی سے انکار کر دیا ہے۔ بحرین میں جاری پہلے عرب انڈین وزارتی سیشن کے موقع پر الجبیر کا کہنا تھا کہ ایران اس بات سے آگاہ ہے کہ ایران سے کیا چاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک (ایران اور سعودی عرب) کے مابین متعدد ممالک نے ثالثی کی پیشکش بھی کی لیکن ایران کی جانب سے جواب آنے تک کوئی ثالثی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ گذشہ 35 سال سے ایران عرب ممالک کی جانب جارحانہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے جس کے تحت عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بھی کرتا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب ، امریکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے ایران کا شمار ان ممالک میں کیا جاتا ہے جو دہشت گردی کو سپورٹ کرتے ہیں۔