شاہ رخ خان اداکارہ عالیہ بھٹ کیلئے ماہرنفسیات بن گئے

پیر 25 جنوری 2016 11:51

شاہ رخ خان اداکارہ عالیہ بھٹ کیلئے ماہرنفسیات بن گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) بھارت کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان پر فلمائے گانوں کے ہوتے انہیں کسی ماہرنفسیات کی ضرورت نہیں ہے۔معروف عالیہ بھٹ نے یہ بات بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمزکو دئیے گئے انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ کنگ خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور شاہ رخ کے گانے انہیں یاسیت سے محفوظ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ نے مزید کہاکہ جب تک شاہ رخ خان کے گانے موجود ہیں انہیں ڈپریشن کے دوران کسی ماہرنفسیات کی ضرورت نہیں ہے۔عالیہ بھٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ شاہ رخ خان کی اتنی بڑی مداح ہیں کہ جب ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ریلیز ہوئی تو انہوں نے اپنا ہیئراسٹائل کاجل کی طرح کابنوالیا تھا۔عالیہ بھٹ نے اپنے کیرئرکا آغاز’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیا تھا اوروہ عنقریب ایک فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل جلوہ گرہوں گی۔

متعلقہ عنوان :