وزڈن انڈیا نے یونس خان کو 2015ء کے6 بہترین کھلاڑیوں میں شامل کرلیا

پیر 25 جنوری 2016 11:57

وزڈن انڈیا نے یونس خان کو 2015ء کے6 بہترین کھلاڑیوں میں شامل کرلیا

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25جنوری- 2016ء) وزڈن انڈیا نے پاکستانی سپر سٹار بیٹسمین یونس خان کو سال 2015ء کے 6 بہترین کھلاڑیوں میں شامل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

38 سالہ سابق قومی کپتان گذشتہ برس بہترین پرفارمنس پر منتخب ہوئے ، ان کے علاوہ اس فہرست میں موجود دیگر کرکٹرز بھارت کے روی چندرن ایشون اور ونے کمار ، سری لنکا کے دھمیکا پرساد ، بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضیٰ اور برطانوی بلے باز جو روٹ ہیں ۔ یہ وزڈن انڈیا المانک کا چوتھا ایڈیشن ہے جو سابق ہندوستانی کپتان انیل کمبلے اور بھارتی فٹبالر بیچنگ بھوٹیا کی جانب سے ریلیز کیا گیا ۔