سعودی عرب، ٹانگوں پر شراب کی بوتلیں چپکا کر آنے والا اسمگلر گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 12:11

سعودی عرب، ٹانگوں پر شراب کی بوتلیں چپکا کر آنے والا اسمگلر گرفتار

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء): کنگ فہد کاز وے پر موجود کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ شراب کی بوتلیں ملزم نے چپکنے والی ٹیپ کی مدد سے اپنی ٹانگوں پر باندھ رکھی تھیں جسے مسافر نے اپنے کپڑوں سے بخوبی چھُپا رکھا تھا۔

(جاری ہے)

اس تمام حکمتٍ عملی کے باوجود کسٹم حکام نے اس شخص کی تلاشی کے دوران شراب کی 14 بوتلیں بر آمد کر لیں۔

کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ ایسی ہی ایک چال اس سے قبل گذشتہ ماہ ستمبر میں بھی ایک مسافر نے چلی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔شراب فروشی پر سخت سزا کے اعلان کے باوجود شراب کی اسمگلنگ مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ ہفتے بحرین سے آنے والی شراب کی دو شپمنٹس کو بھی سیل کر دیا گیا تھا۔