15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 3 مارچ سے شروع ہوگی

پیر 25 جنوری 2016 12:21

15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 3 مارچ سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 3 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ی ہال میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

منیجرز میٹنگ 2 مارچ کو حمیدی ہال میں ہوگی۔ چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی اور چیمپئن شپ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔