ن لیگی حکومت کا ایک اورسکینڈل سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 12:27

ن لیگی حکومت کا ایک اورسکینڈل سامنے آ گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء): نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں صحافیوں نے ن لیگی حکومت کے ایک اور سکینڈل سے پردہ اُٹھایا ۔ صحافیوں نے بتایا کہ نومولود بچوں کو چھ ہفتے سے چودہ ہفتے تک ایک ویکسین دی جاتی ہے، جس سے پانچ بیماریوں سے نجات میں مدد ملتی ہے، اس ویکسین کا نام پینٹا ویلنٹ ہے جو کہ یونیسیف کی جانب سے مفت فراہم کی جا تی ہے، یونیسیف کو محض ویکسین کی مطلوبہ مقدار سے متعلق بتانا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد یونیسیف ایک کمپنی سے خرید کر فراہم کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی جانب سے یونیسیف کو بتانے کی بجائے اس میں تاخیر کی گئی جس کے بعد ویکسین کے حصول کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ، بعد ازاں ویکسین کے لیے اشتہار دیا گیا۔ جس کے بعد کراچی کی ایک کمپنی کو اس ویکسین کی تیاری کے لیے کوالیفائی قرار دے کر مفت ملنے والی اس ویکسین کو اسی کروڑ روپے کے عوض خریدا جاتا رہا ہے۔ جس میں اس ویکسین کی تیرہ لاکھ خوراکیں ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت ہیلتھ نیشنل سر وسز لیگی رہنما سائرہ افضال تارڑ کی وزارت ہے۔