پاکستانی آفیشلزانٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے سیمینار میں شرکت کیلئے پرسوں جاپان روانہ ہوں گے

پیر 25 جنوری 2016 12:27

پاکستانی آفیشلزانٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے سیمینار میں شرکت کیلئے پرسوں ..

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان کے دو آفیشلز انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے ریفری اور کوچنگ سیمینار میں شرکت کیلئے بدھ کو جاپان روانہ ہوں گے جس کے لئے وزارت بین الالصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے این او سی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے ریفری اور کوچنگ سیمینار28 سے 31جنوری تک جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہو گا جس میں واپڈا کے لیاقت علی اور پنجاب کے مقصود گل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس سیمینار میں دنیا بھر سے آفیشلز اور ریفری شرکت کریں گے۔ کوچنگ سیمینار کا مقصد آفیشلز کو 2016ء میں جوڈو کے نئے قواعد وضوابط سے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔