Live Updates

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی ننس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 12:28

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی ننس کو لاہور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی ننس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی آزاد امیدوار کو کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اور مسلم لیگ( ق) کی جانب سے دائر ایک ہی نوعیت کی دو الگ الگ درخواستوں میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی ننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کیلیے خفیہ رائے شماری نہ کرانا آئین کے منافی ہے ،کسی آزاد امیدوار کو کسی سیاسی جماعت میں شمولیت پر بھی مجبور نہیں کیا جاسکتا۔دونوں جماعتوں کاموقف ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد اس میں آرڈی ننس کے ذریعے تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات