احسان کا بدلہ،سربیا کی خاتون نے آنجہانی شوہر کی دولت بانٹ دی

پیر 25 جنوری 2016 12:41

احسان کا بدلہ،سربیا کی خاتون نے آنجہانی شوہر کی دولت بانٹ دی

بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء )سربیا کی ضعیف خاتون نے احسان کا بدلہ احسان سے چکایا اور انجہانی شوہر کی چھوڑی گئی تمام دولت اپنی بستی کے لوگوں میں بانٹ دی۔

(جاری ہے)

سربیا کی 85 سالہ خاتون مریجا اپنے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو نہیں بھولیں ، خاتون کے محلے والے ان کا سارا کام خود کیا کرتے تھے ،ان لوگوں کے احسان کا بدلہ بھی مریجا نے احسان سے چکایا۔

خاتون کو شوہر کے مرنے پر 9 لاکھ 40 ہزار آسٹریلوی ڈالر کی ایک بڑی رقم ملی جو انہوں نے خود رکھنے کی بجائے اپنی بستی کے لوگوں میں بانٹ دی۔مریجا کا کہنا ہے کہ ان سے زیادہ دیگر لوگوں کو ان پیسوں کی زیادہ ضرورت تھی۔ آج بھی مریجا کے پڑوسی ان کے گھر آتے جاتے ہیں اور انھیں جلانے کے لیے لکڑیاں بھی کاٹ کر دیتے ہیں۔