آسٹریلین اوپن: راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ اگلے مرحلے میں پہنچ گئے
پیر 25 جنوری 2016 12:48
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) آسٹریلین اوپن میں راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ویمنز ایونٹ میں سیرینا ولیمز اور ماریہ شیراپووا نے بھی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔میلبورن میں جاری ایونٹ میں سوئس اسٹار فیڈرر کو اپنے حریف ڈیوڈ گوفن کو ہرانے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی، اْنہوں نے بیلجیئن کھلاڑی کو چھ دو، چھ ایک اور چھ چار سے مات دی، فیڈرر کے برعکس عالمی نمبر ون جوکووچ کو جائلز سیمون کو ہرانے کے لیے پورے پانچ سیٹ تک کورٹ میں رہنا پڑا۔
اس چوتھے راؤنڈ میں جوکووچ کی کامیابی کا اسکور چھ تین، چھ سات، چھ چار، چار چھ اور چھ تین رہا، ٹوماس برڈیچ نے بھی پانچ سیٹ کے بعد اپنے حریف رابوٹو بوٹسٹا پر فتح پائی، اسکور چار چھ، چھ چار، چھ تین ، ایک چھ اور چھ تین رہا، ایک اور مقابلے میں جاپان کے نشی کوری نے معروف کھلاڑی فرانس کے ولفریڈ سونگا کو اسٹریٹ سیٹ میں ٹھکانے لگادیا۔(جاری ہے)
ویمنز ایونٹ میں دفاعی چیمپئن سیرینا ولیمز نے فتح حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا، اگلے میچ میں اْن کا مقابلہ روس کی ماریہ شیراپووا سے ہوگا جو چوتھے راؤنڈ کا مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہیں، ویمنز ایونٹ میں ریڈ وانسکا اور کارلا سواریز نے بھی حریفو ں کو مات دے دی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.