لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر داعش سے تعلق کے الزام میں گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت،وفاقی وزارت دفاع اور داعش کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سے جواب طلب کر لیا۔
عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 12:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار شمیم نے کیس کی سماعت کی۔ اسسٹنٹ پروفیسر غالب عطا کی اہلیہ عاصمہ غالب نے عدالت کو بتایا کہ اس کے شوہر کو داعش سے تعلق کے شبے میں بغیر کسی قانونی جواز کے غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کی پروفیسر غالب کی غیر قانونی تحویل سے ان کے اہل خانہ کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا ہے ،،،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اہل خانہ کو پروفیسر کی حراست سے متعلق کچھ نہیں بتا رہے لہذا عدالت بازیابی کا حکم دے۔
جس پر عدالت نے مبینہ طور پر داعش سے تعلق کے الزام میں گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت،وفاقی وزارت دفاع اور داعش کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سے پندرہ فروری کو جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.