محمد عامر کی ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے کرکٹ میں عمدہ واپسی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 جنوری 2016 13:06

محمد عامر کی ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے کرکٹ میں عمدہ واپسی

ویلنگٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامرنے ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی عمدہ واپسی کرڈالی ہے ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 23سالہ فاسٹ باؤلرنے اپنے پہلے سپیل کیوی اوپنر ٹام لیتھم کو وکٹ کیپر سرفراز احمد کی مدد سے پوویلین بھیجا جس کے بعد دوسرے سپیل میں واپسی پر انہوں نے پہلے کورے اینڈرسن کو سرفرازاحمد کے ہاتھوں پوویلین واپس بھیجا اور پھر میزبان ٹیم کے وکٹ کیپر لیوک رونچی کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کروایا ۔اپنے سپیل کے 9ویں اوور کی پہلی گیند پر میکلینگھن نے عامر کی گیندپر سٹریٹ ڈرائیو کھیلی جو انکے پاؤں پر لگی اور انہیں تکلیف کے بعد گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :