فلم ” دی ممی‘ ‘کی ری میک فلم 9جون 2017ء کو ریلیز ہو گی

پیر 25 جنوری 2016 13:09

فلم ” دی ممی‘ ‘کی ری میک فلم 9جون 2017ء کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) ولی وڈ اسٹار ٹام کروز نے 1999 کی سپر ہٹ فلم ” دی ممی‘ ‘کے ری میک میں کام کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔دی ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق، 9 جون، 2017 کو ریلیز کیلئے شیڈول فلم میں ’کنگز مین‘ کی اداکارہ صوفیہ بوٹیلا بھی نظرآئیں گی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق، پہلے اس فلم کو مارچ،2017 میں ریلیز ہونا تھا۔

53 سالہ کروز اور 33 سالہ صوفیہ کے فلم میں کردار ابھی تک واضح نہیں لیکن خبریں ہیں کہ اس مرتبہ ایک خاتون ممی ولن بنیں گی۔فلم اسٹوڈیوز یونیورسل نے دی ممی کے علاوہ کئی کلاسک کرداروں مثلاً ڈریکولا، فرینکنسٹائن، دی انوزیبل مین، دی برائیڈ آف فرینکنسٹائن اور وین ہیلسنگ وغیرہ پر فلمیں ری میک کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :