بالی ووڈ میں کوئی عدم برداشت کا مسئلہ نہیں، اداکارہ کاجول
پیر 25 جنوری 2016 13:09
جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء)بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کوئی عدم برداشت کا مسئلہ نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں جاری ادبی میلے میں بھی عدم رواداری پر جاری تنازع کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ کاجول جے پور میں اشون سنگھی کی کتاب ’سیالکوٹ ساگا‘ کے رسم اجرا کے لیے پہنچی تھیں۔
ان سے جب عدم رواداری پر سوال کیا گیا تو انھوں نے پہلے تو اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کی اور پھر سہل ممتنع سے کام لیتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری ہمیشہ ان چیزوں کی عکاسی کرتی رہے گی جو ہمارے سماج میں ہیں۔ یہ چلتی رہے گی اور اس میں سب کا استقبال ہے۔(جاری ہے)
یہاں کوئی خط تقسیم نہیں، نہ ذات پات کی تفریق ہے نہ رنگ و نسل کی اور نہ ہی عدم رواداری۔
اس سے قبل کرن جوہر نے کہا تھا کہ جمہوریت دوسرا سب سے بڑا مذاق ہے۔ کہاں ہے اظہار رائے کی آزادی؟ میں فلم ساز ہوں اور میں ہر سطح پر خود کو بندھا ہوا پاتا ہوں۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی قانونی نوٹس میرا انتظار کر رہا ہے۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تھا قانون جب تک الماری میں ہیں تب تک ٹھیک ہیں۔ ہمارے ملک میں قانون ایسے ہیں کہ اگر باہر آ گئے تو 377 بار انھیں ٹارچر کیا جائے گا۔ اس سے قبل شاہ رخ خان اورعامر خان کو بھارت میں عدم رواداری میں اضافے والے بیانات پر سخت تنقید کا سامنا رہا تھا یہاں تک کہ اداکار انوپم کھیر نے دہلی میں اسے کے خلاف ریلی نکالی تھی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.