ٹام کروز نے”دی ممی“کے ری میک میں کام کرنے کی تصدیق کر دی

پیر 25 جنوری 2016 13:17

ٹام کروز نے”دی ممی“کے ری میک میں کام کرنے کی تصدیق کر دی

لاس اینجلس ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نے سپر ہٹ فلم ”دی ممی“کے ری میک میں کام کرنے کی تصدیق کر دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ” روبوٹ آف دی ممی“ کو سٹوڈیو یونیورسل بنا رہا ہے جس میں ٹام کروز نے کام کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ صوفیہ بوٹیلا قدیم مصر بلا کے روپ میں نظر آئیں گی۔فلم کی ریلیز کی تاریخ آئندہ سال 9 جون مقرر کی ہے۔ واضح رہے کہ سٹوڈیو یونیورسل نے دی ممی کے علاوہ کئی کلاسک کرداروں ڈریکولا، فرینکنسٹائن، دی انوزیبل مین، دی برائیڈ آف فرینکنسٹائن اور وین ہیلسنگ پر فلمیں ری میک کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔