مجھے طلاق دو اور انے اونٹوں کے پاس چلے جاو، سعودی خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 13:19

مجھے طلاق دو اور انے اونٹوں کے پاس چلے جاو، سعودی خاتون نے اپنے شوہر ..

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء): عربی اخبار کے مطابق ایک سعودی خاتون نے اپنے عمر رسیدہ شخص نے عدالت میں طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر نے شادی کے بعد مجھے بیرونٍ مُلک لیجانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے وعدہ خلافی کی تا کہ یہ اپنے اونٹوں کے ساتھ رہ سکے۔

(جاری ہے)

سعودی خاتون نے جج کو بتایا کہ میرے 70 سالہ شوہر نے شادی کے بعد مجھے تُرکی لیجانے کا وعدہ کیا تھا جو کہ پورا نہیں کیا، تُرکی جانے کی بجائے یہ اپنے فارم ہاؤس چلا گیا جہاں تقریباً 45 دنوں تک اپنے اونٹوں کے ساتھ رہا۔

سعودی خاتون نے کہا کہ مجھے آزادی چاہئیے تا کہ یہ جب تک چاہے اپنے اونٹوں کے ساتھ رہ سکے۔ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سعودی خاتون نے عدالت کا فیصلہ آنے تک شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنے میکے میں رہنا شروع کر دیا ہے۔