بیانسے نوول کا چھٹا البم7 فروری کو ریلیزہوگا

پیر 25 جنوری 2016 13:22

بیانسے نوول کا چھٹا البم7 فروری کو ریلیزہوگا

لاس اینجلس۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) امریکی گلوکارہ بیانسے نوول کے گانوں کا چھٹا البم آئندہ ماہ ریلیز کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ ذرائع کے مطابق گلوکارہ بیانسے نوول کے گانوں کا چھٹا البم 7 فروری کو ریلیز کیا جا رہا ہے جس کا ان کے مداحوں کو گذشتہ چھے سال سے انتظار تھا،یہ البم سپر باول ہاف ٹائم شو کے دوران راک بینڈ کولڈ پلے کے ساتھ پرفارمنس کے بعد لانچ کیا جا ئے گا۔بیونسے کا مذکورہ البم پچھلے سال سے تیار تھا تاہم اس کی ریلیز کو گلوکارہ ایڈلے کے میوزک البم کی ریلیز کی وجہ سے روک لیا گیا۔