آسکر فلم اکیڈمی کا 2020 تک ووٹنگ اور رکنیت کے نظام میں تبدیلی لانے کا اعلان

پیر 25 جنوری 2016 13:24

آسکر فلم اکیڈمی کا 2020 تک ووٹنگ اور رکنیت کے نظام میں تبدیلی لانے کا ..

لاس اینجلس۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) ہالی وڈ کی آسکر فلم اکیڈمی نے 2020 تک آسکر ایوارڈز کے لئے ووٹنگ اور رکنیت کے نظام میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

دی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنس جو کہ ہر سال ان ایوارڈز کا انتظام کرتی ہے نے کہا ہے کہ آسکر فلم اکیڈمی کے لئے 2020 تک خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی دوگنا کر دی جائے گی۔

اس تبدیلی کے لئے اکیڈمی کے 51 رکنی بورڈ آف گورنرز نے منظوری دیدی ہے اور کہا ہے کہ بورڈ میں خواتین اور اقلیتوں کی نمائندہ نشستوں کی تعداد میں مزید تین نشستیں شامل کی جا رہی ہیں جن کی مدت پہلے کی طرح دس سال ہو گی۔ایک رپورٹ کے مطابق آسکر اکیڈمی کے ممبران کی کل تعداد میں سفید فام افراد کا تناسب 94 فیصد ہے اور ان میں سے بھی 77 فیصد مرد ہیں۔

متعلقہ عنوان :