Live Updates

عالمی بنک کے تعاون سے تعلیم‘ صحت‘ ترقی و ہنر کے پروگرام کامیابی سے جاری ہیں‘ نوجوانوں کو مارکیٹ کے مطابق جدید تکنیکی و فنی تربیت فراہم کی جارہی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرسے گفتگو

پیر 25 جنوری 2016 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بنک کے تعاون سے تعلیم‘ صحت‘ ترقی و ہنر کے پروگرام کامیابی سے جاری ہیں‘ نوجوانوں کو مارکیٹ کے مطابق جدید تکنیکی و فنی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ پیر کو وزیراعلیٰ سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پجاموتھاالانگو نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تعلیم‘ صحت ‘ آبپاشی ‘ ترقی ‘ ہنر و دیگر شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات میں کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ترقی و ہنر کے پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بنک کے تعاون سے تعلیم‘ صحت‘ ترقی و ہنر کے پروگرام کامیابی سے جاری ہیں‘ نوجوانوں کو مارکیٹ کے مطابق جدید تکنیکی و فنی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات