بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری خزانہ پنجاب کو نوٹس جاری

پیر 25 جنوری 2016 14:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری خزانہ پنجاب کو نوٹس جاری کردیاڈبل پنشن کے حقداروں کی فہرستیں طلب کر لیں۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے بزرگ پنشنرز کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈ ملازمین کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کی ادائیگی کا حکم دیا تھا لیکن ان احکامات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور عدالتی فیصلے کے تحت انہیں ادائیگی نہیں کی جارہی۔ہائیکورٹ نے صوبائی سیکرٹری خزانہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈبل پنشن کے حقداروں کی فہرستیں عدالت میں پیش کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :