سنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بیمار ہو گئے ،نہیں جانتے کہ کس ہسپتال میں زیر علاج ہیں،چاہتے ہیں ایوان میں ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرائی جائے،پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جنوری 2016 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ء و رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بیمار ہو گئے ،نہیں جانتے کہ کس ہسپتال میں زیر علاج ہیں،چاہتے ہیں ایوان میں ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرائی جائے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں میڈیا ے گفتگو کررہی تھیں۔ رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بیمار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ چوہدری نثار علی خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں مگر جہاں بھی زیر علاج ہوں ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔