سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پابندی کا شکار رہنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی نیوزی لینڈ میں بھی مشکلات کم نہ ہو سکیں

پیر 25 جنوری 2016 14:23

سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پابندی کا شکار رہنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر ..

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء)سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پابندی کا شکار رہنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی نیوزی لینڈ میں بھی مشکلات کم نہ ہو سکیں ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ون ڈے کے دوران کیو یز شائقین فاسٹ باؤلر کوڈالرز لہرا کر اور آوازیں لگا لگا کر تنگ کر تے رہے، محمد حفیظ کی شکائت پر سیکیورٹی اہلکاروں نے تنگ کر نے والے شخص ہو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد سٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو فاسٹ باؤلر محمد عامر کی نیوزی لینڈ میں بھی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ون ڈے دوران جب محمد عامر تھرڈ مین پر فیلڈنگ کر رہے تھے اس دوران سٹیڈیم میں موجود ایک شائق نے ڈالرز لہرا کر اور آوازیں لگا کر محمد عامر کو تنگ کرتا رہا۔محمد حفیظ کی جانب سے ائمپائر کو شکائت لگانے پر یکیورٹی اہلکاروں نے تنگ کر نے والے شخص ہو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد سٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔