مسجد نبوی کے خطیب و امام الشیخ محمد صالح ابوالبدیر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

سعود ی عرب کے رہنے والوں کو پاکستانی قوم سے بے حد پیار ہے ‘ جے یو آئی

پیر 25 جنوری 2016 14:26

مسجد نبوی کے خطیب و امام الشیخ محمد صالح ابوالبدیر نے دورہ پاکستان ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) مسجد نبوی کے خطیب و امام الشیخ محمد صالح ابوالبدیر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں میں مولانا محمد امجد خان ، مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عطاء اللہ شہاب ، سید فاروق ندیم شاہ، قادری محمد عثمان ، مفتی عہد السلام ، عبدالرحمن صدر نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے خطیب و امام الشیخ محمد صالح ابوالبدیر سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا وطن اور گھر ہے۔

جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق مسجد نبوی کے امام نے کہا کہ سعود ی عرب کے رہنے والوں کو پاکستانی قوم سے بے حد پیار ہے۔ الشیخ محمد صالح ابوالبدیر کو جے یو آئی کے وفد نے پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا سلام بھی پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :