اوکاڑہ : توہین رسالت ﷺ پر اپنا ہاتھ کاٹنے والا نوجوان ہیرو بن گیا

مقامی علاقہ کے لوگ عیادت نہیں بلکہ زیارت کے لیے آنے لگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 14:41

اوکاڑہ : توہین رسالت ﷺ پر اپنا ہاتھ کاٹنے والا نوجوان ہیرو بن گیا

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء) : توہین رسالت ﷺ پر پر اپنا ہاتھ کاٹنے والا نوجوان بطور ہیرو ب اُبھر رہا ہے۔ حال ہی میں دئے گئے اپنے ایک انٹر ویو میں نوجوان نے بتایا کہ امام صاحب کے سوال پر میں نے اپنا ہاتھ کھڑا کیا جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں توہین رسالتﷺ کا مرتکب ہو چکا ہوں، میرے جسم کو یہ گوارا نہیں تھا کہ توہین رسالتﷺ میں اُٹھنے والا میرا ہاتھ اس کے ساتھ رہتا لہٰذا میں نے اپنا ہاتھ کاٹ دیا اپنا ہاتھ کاٹنے کے بعد نوجوان کو خاصی پذیرائی ملی۔

(جاری ہے)

جبکہ متعدد لوگوں نے اس کے عشقٍ رسولﷺ کی داد دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔ ہاتھ کاٹنے کے بعد مذکورہ نوجوان اپنے علاقہ میں ایک ہیرو بن گیا ہے۔ جس کے تحت لوگ اس کی عیادت کو نہیں بلکہ زیارت کو آنا شروع ہو گئے ہیں، میڈیا سے گفتگو میں زیارت کے لیے آئے ایک شخص کا کہنا تھا کہ عشقٍ رسولﷺ میں اپنا ہاتھ کاٹنا رسول اللہ ﷺ سے اپنی محبت کا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہپ اس عاشق رسول ﷺ کی زیارت کریں جس کے لیے ہم یہاں اس نوجوان سے ملاقات کے لیے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :