آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں‌توسیع سے متعلق اعلان کیوں کیا؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اندرونی کہانی بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 14:55

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں‌توسیع سے متعلق اعلان کیوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء) : مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی چیف کے بیان پر پاکستانی صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس اعلان کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ فوج کی جانب سے یہ بیان قبل از وقت آ گیا ہے۔ جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا تذکرہاسلام آباد کے ایوانوں شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو نومبر میں ریٹائر ہونا ہے تو آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بیان وقت سے قبل ہی آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ جنرل کیانی اچھے تھے لیکن ہم نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کر کے درست فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع آرمی چیف نے طلب نہیں کی اور نہ ہی اس پر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا۔ جس کے بعد فوج نے بہتر سمجھا کہ اس سے قبل آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر نئے تنازعات اور نئی قیاس آرائیاں کی جائیں یہ بیان جاری کرنا مناسب ہے۔ لہٰذا فوج اور آرمی چیف کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔