ماڈل ایان علی کے خلاف

ایف بی آ ر نے ماڈل ایان علی کے خلاف کراچی میں قیمتی لگثرری فلیٹ کا ٹیکس نہ دینے کا کیس تیار کر لیا

پیر 25 جنوری 2016 15:00

ماڈل ایان علی کے خلاف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو انٹیلی جنس ونگ نے معروف ماڈل گرل ایان علی کے خلاف کراچی میں قیمتی لگثرری فلیٹ کا ٹیکس نہ دینے کا کیس تیار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ 5 کروڑ روپے زائد مالیت کا یہ لگثرری فلیٹ کراچی کے ایک تاجر مصطفےٰ میمن نے ایان علی کے نام کیا ہے لیکن اس فلیٹ کی قیمت کی مناسبت سے سرکاری خزانے میں ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا ہے ۔ ایف بی آر انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفےٰ میمن نے ایان علی کو اگر یہ تحفتاً بھی فلیٹ دیا ہے تو ٹیکس ادا کرنا ضروری تھا ۔ اس لئے اب دونوں کے معاملات کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :