کراچی : خصوصی بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے ،شرکا نے خوب ہلہ گلہ کیا

پیر 25 جنوری 2016 15:06

کراچی : خصوصی بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے ،شرکا نے خوب ہلہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) کراچی میں خصوصی بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں شرکا نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق خصوصی بچوں کیلئے اسپورٹس کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی تواندھے گونگے اور بہرے بچوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اسپشل بچوں نے مختلف کھیل کے مقابلوں میں حصہ لیاجس کی جیت ہوئی وہ خوشی سے پھولا نہ سمایا اسپشل بچوں نے ملی نغموں پر گانے بھی گائے۔

بچوں کا کہنا تھا کہ وہ محنت کرکے اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔اسپشل بچوں کی اسکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ اس سالانہ تقریب میں ہر سال بچے بھرپور شرکت کرتے ہیں اور خوب محظوظ ہوتے ہیں۔تقریب کے دوران اسپشل بچوں نے سانحہ آرمی پبلک اسکول اور چار سدہ کے شہدا کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

متعلقہ عنوان :