انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی نے آرسنل کو 0-1 سے شکست دیکر ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دٍیا

پیر 25 جنوری 2016 15:08

انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی نے آرسنل کو 0-1 سے شکست دیکر ٹاپ پوزیشن سے محروم ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) بارکلے پریمیئر لیگ میں چیلسی نے ارسنل کو 1-0 سے شکست دے کر ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دٍیا سوانئسی نے ایورٹن کو 2-1 سے زیر کر لیا ۔ یسٹرسٹی 47 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہو گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لندن کے ایمریٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں چیلسی نے ارسنل کو 1-0 سے قابو کر کے ارسنل کو پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کا خواب چکنا چور کر دیا میچ کے پہلے ہاف کے 18 ویں منٹ میں ارسنل کے ڈیفنڈ مرٹی زاکر کے فال پر ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا ۔

10 کھلاڑیوں کی وجہ سے ارسنل کی کمزوریوں کا چیلسی نے برپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 23 ویں منٹ میں کارنر پر چیلسی کے ڈیگوکوسٹا نے فٹبال کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کو 1-0 کی سبقت دلوا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی جبکہ دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوائٹس نے ایورٹن کو 2-1 کی شکست سے دوچار کر دیا گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انگلش پریمیئر لیگ میں یسٹرسٹی 47 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی جبکہ 44 پوائنٹس کے ساتھ منچٹر سٹی اور ارسنل گول ڈفرنس کے باعث دوسرے اور تیسرے نمبرز پر موجود ہیں ۔