قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا میاں عامر محمود سے اظہار تعزیت

پیر 25 جنوری 2016 15:16

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پنجاب گروپ کالجز اور دنیا نیوز گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود کے والد ظہور الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔