چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 25 جنوری 2016 15:19

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے لاہور کے سابق ناظم اعلیٰ اور دنیا نیوز میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :