نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 28 جنوری کو کھیلا جائیگا

پیر 25 جنوری 2016 15:24

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 28 جنوری کو کھیلا ..

نیپئر ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 28 جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق علی الصبح چھ بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 70 رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح تین بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :