”زرعی صارفین کیلئے سستی بجلی منصوبوں“ کی حکمت عملی تیار،15فروری سے5روپے فی یونٹ کمی ہوگی

پیر 25 جنوری 2016 16:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) حکومت نے وزارت پانی و بجلی اور منصوبہ بندی کی وساطت سے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیز سے کہا ہے کہ زرعی صارفین کیلئے ” سستی بجلی“ منصوبے پر جاری کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور صارفین کو15فروری تک سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

تاہم عام صارفین کیلئے ٹیرف میں2روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کی حتمی منطوری کے بعد آئندہ 5سال کیلئے شعبہ زراعت کیلئے بھی سستی بجلی حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ یا د رہے کہ حکومت نے سال نو میں کمرشل صارفین کیلئے بجلی 1.50روپے،صنعتی ٹیرف میں2.70روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :